پاکستان سٹیٹ آئل میں 20 کروڑ روپے کے سیکنڈل کا سراغ 6 افراد کو گرفتار

پاکستان سٹیٹ آئل میں 20 کروڑ روپے کے سیکنڈل کا سراغ 6 افراد کو گرفتار

                                              لاہور(وقائع نگار خصوصی) ایف آئی اے نے پاکستان سٹیٹ آئل میں 20کروڑ روپے کے سکینڈل کا سراغ لگا کر 6افراد کو گرفتار کر لیا۔ تیل سپلائی کرنے والے ایک آئیل ٹینکر کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ اس سکینڈل میں پی ایس او کے 9اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں جن کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے ۔ اینٹی کرپشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے میاں آصف کے مطابق گرفتار6افراد ڈرائیور اور سرکاری ملازم روزانہ 50سے 100ٹرک ڈپو سے ساہیوال لیکر جاتے تھے۔ آئل ٹینکر خالی ہوتے تھے اور یہ افراد ساز باز کر کے کرایہ بھی وصول کرتے تھے ریکارڈ میں بھی ہیر پھیر کیا جاتا تھا۔ جن ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے کئی افسران کی نشاندہی کی ہے انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔

 سٹیٹ آئل

مزید : علاقائی