بھاری عوامی مینڈیٹ لے کر اقتدار میں آئی حکومت کو فرینڈلی بجٹ پیش کرنا چاہیے

بھاری عوامی مینڈیٹ لے کر اقتدار میں آئی حکومت کو فرینڈلی بجٹ پیش کرنا چاہیے ...
بھاری عوامی مینڈیٹ لے کر اقتدار میں آئی حکومت کو فرینڈلی بجٹ پیش کرنا چاہیے

  

                                              لاہور (اسد اقبال )بجٹ میں آ ج تک کسی حکو مت نے عام آ دمی کو ریلیف نہیںدیا بلکہ معاشی حالا ت کو ابتر بنا تے ہو ئے ہمیشہ جاگیرداروں اور سر مایہ کاروں کو نوازا جاتا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی حکو مت بھاری عوامی مینڈیٹ لے کر اقتدار میں آئی ہے ۔ جس کو عوامی مسائل اور مشکلا ت کو مد نظر رکھتے ہوئے فر ینڈلی بجٹ پیش کر نا چا ئیے ۔اگر روائتی طرز پر حکو مت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام اور چھوٹے تاجروں کی امنگو ں کے عین مطا بق نہ ہوا تو بجٹ کا بائیکا ٹ کر تے ہو ئے حکو مت مخالف سڑکو ں پر نکل آئیں گے ۔ان خیا لا ت کا اظہار صدر پاکستان سمال ٹر یڈرز ایسو سی ایشن بابر بٹ نے گز شتہ روز بجٹ تجاویزبرائے 2014-15 میں کیا ۔ بابر بٹ کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری توانائی اور گیس بحرا ن نے معیشت کی جڑ یں کھو کھلی کر دی ہیں ۔ جس سے سب سے زیادہ نقصان چھو ٹے کارخانہ داروں اور تاجروں کو پہنچ رہا ہے جبکہ چار سو مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے ۔ اشیائے ضروریہ تو درکنار اشیائے خوردو نو ش کی آ سماں سے باتیں کر تی قیمتو ں کے باعث عام آ دمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں ۔ بابر بٹ نے کہا کہ عوامی حکو مت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں چھو ٹے تاجروں کو ریلیف دے اور مہنگائی کا قلع قمع کر نے کے لیے بجلی بحران پر قابو پاتے ہو ئے پٹرولیم مصنو عات کی قیمتو ں کو مستحکم رکھے ۔ کیو نکہ بجلی کی طو یل بند ش اور پٹرولیم مصنو عات کی قیمتو ں میں اضا فے کے ڈائر یکٹ اثرات عام آدمی کو لے ڈو بتے ہیں ۔انھو ں نے کہا کہ حکو متی ریو نیو میں اضافہ کے لیے ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لائے ۔ جبکہ شر ح سو د کو بھی سنگل ڈیجیٹ پر لا یا جائے ۔ انھو ں نے کہا کہ حکو مت بجلی کی قیمت میں اضا فے کی باتیں کر رہی ہے ۔ جس کو کسی صورت قبو ل نہ کیا جائے گا ۔ بابر بٹ کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کا کسی سیا سی جماعت کے ساتھ کو ئی تعلق نہیں اور اگر حکو مت وقت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دو ست پیش نہ کیا تو اس کا بائیکاٹ کر تے ہوئے سڑکو ں پر نکل آئیں گے ۔ جس کی ذمہ دار حکو مت ہو گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انھو ں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی مفاد اور تر قی و خو شحالی کے لیے حکو مت سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ۔

بابر بٹ

مزید : علاقائی