رینٹل پا ور کیس : راجہ پر ویز اشرف دیگر ملزمان تین جون کو طلب

رینٹل پا ور کیس : راجہ پر ویز اشرف دیگر ملزمان تین جون کو طلب
رینٹل پا ور کیس : راجہ پر ویز اشرف دیگر ملزمان تین جون کو طلب

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم راجہ پر ویز اشرف سمیت تمام ملزمان کو 3جون کو طلب کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق رینٹل پاور کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔ سماعت کے دوران سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور سیکرٹری سٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی نے احتساب عدالت نے بریت کے لیے درخواست دائر کر دی جس پر نیب عدالت نے راجہ پرویز اشرف ، شوکت ترین اور اسماعیل قریشی کو 3جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی اگلی سماعت تک ملتوی کر دی ہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں