پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2روپے 43پیسے اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2روپے 43پیسے اضافے کا امکان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2روپے 43پیسے اضافے کا امکان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2روپے 43پیسے تک اضافے کا امکان ہے جس کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نے سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) کی جانب سے ارسال کردہ اس سمری میں حکومت سے پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 30پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 90پیسے ٹی لیٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 81پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 2.43روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے ،سمری میں مٹی کا تیل 62پیسے سستا کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے حکومت کو پٹرولیم لیوی میں کمی کرکے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بر قرار رکھنے کی تجویز بھی دی ہے ۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات کو حکومت سے منظور ی ملنے پر نئی قیمتو ں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

مزید : بزنس /Headlines