بھارت نے پاکستان کے 37 قیدی رہا کر دیئے، واہگہ پر حکام کے حوالے

بھارت نے پاکستان کے 37 قیدی رہا کر دیئے، واہگہ پر حکام کے حوالے
بھارت نے پاکستان کے 37 قیدی رہا کر دیئے، واہگہ پر حکام کے حوالے

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کے بعد بھارت نے بھی 37 قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق واہگہ بارڈر پر بھارت نے رہا کیے جانے والوں قیدیوں کو رینجرز حکام کے حوالے کیا۔ رہا ہونے والوں میں 30 ماہی گیر اور سات دیگر قیدی شامل ہیں جو غلطی سے سرحد پار کر گئے تھے۔ رہائی پانے والے قیدیوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی سر زمین پر آ کر خوش ہیں تاہم قیدی بھارتی جیلوں میں روا رکھنے جانے والے سلوک پر نالاں نظر آئے۔ اس موقع پر فشریز ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کو جیلوں میں قید دیگر قیدیوں کی رہائی کے متعلق اقدامات اٹھانے چائیں۔

مزید : لاہور