پولیس کا شرمناک فعل ، گدا گر خاتون پر وحشیانہ تشدد، گریبان پکڑ کر گھسیٹتے رہے

پولیس کا شرمناک فعل ، گدا گر خاتون پر وحشیانہ تشدد، گریبان پکڑ کر گھسیٹتے رہے
پولیس کا شرمناک فعل ، گدا گر خاتون پر وحشیانہ تشدد، گریبان پکڑ کر گھسیٹتے رہے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے گلبرگ میں پولیس اہلکار وں نے بھیک مانگنے والی بوڑھی خاتون پرچڑھائی کردی اور پولیس کے سات شیر جوان سرعام تشدد کرتے ہوئے بالوں اور گریبان سے پکڑ کر تھانے لے گئے جہاں گداگری ایکٹ،مین شاہراہ بند کرنے اور پولیس پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے سرکاری جیپ کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کردیا گیا۔خاتون کے مطابق متعلقہ چھوٹا تھانیدار گداگری کیلئے بھتہ وصول کرتا ہے جبکہ مذکورہ خاتون سے بھی ادھار 35 سو روپے لے رکھے ہیں جس کی واپسی کے تقاضے پر سیخ پا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقہ مین مارکیٹ گلبرگ میں پولیس وین اہلکاروں سے بھری وہاں موجود خاتون پر ٹوٹ پڑی اور اسے گریبان سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے پولیس گاڑی میں ڈالنے کی کوشش کرنے لگے جس پر خاتون نے بھی زبردست مزاحمت کرتے ہوئے نکے تھانیدار اور اہلکاروں کے چنگل سے نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو انتہائی غلیظ گالیاں دینی شروع کردیں۔ خاتون عابدہ حبیب نے موقف اختیار کیا کہ وہ ایل ڈی اے فلیٹ کے قریب 132 اللہ ہو چک میں خانہ بدوش ہے اور وہ پولیس کی ملی بھگت سے گداگری کرتی ہے۔

مزید : لاہور