ہائیکورٹ کے باہر ماری جانیوالی کی بہن بھی قتل ہونے کا انکشاف
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائی کورٹ کے باہر اینٹوں کے وار سے ماری جانیوالی فرزانہ کی بہن کو بھی قتل کیے جانے کاانکشاف ہواہے۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق فرزانہ کی بڑی بہن ریحانہ کے سوتیلے بیٹے اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ ریحانہ کو چار سال پہلے اس کے گھر والوں نے زہر دے کر مار ڈالا تھا، ریحانہ نے اپنے گھر والوں کی رضامندی سے شادی کی تھی اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہنا بھی چاہتی تھی لیکن شادی کے چند برس بعد دونوں خاندانوں میں اختلافات پیدا ہوگئے۔ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ریحانہ کے گھر والوں نے اسے اپنے شوہر کو چھوڑنے کیلئے دبا? ڈالا جس سے انکار پر ریحانہ کو گھر بلا کر کھانے میں زہر دے کر ہلاک کردیا گیا تھا۔