یوکرائن میں باغیوں نے ہیلی کاپٹر مارگرایا، جنرل سمیت 14 فوجی ہلاک

یوکرائن میں باغیوں نے ہیلی کاپٹر مارگرایا، جنرل سمیت 14 فوجی ہلاک
یوکرائن میں باغیوں نے ہیلی کاپٹر مارگرایا، جنرل سمیت 14 فوجی ہلاک

  

کیف، ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرائن میں باغیوں نے مشرقی علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا جس میں سوار جنرل سمیت 14 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ نگران صدر الیگزینڈر ترچنوف نے پارلیمنٹ ے اجلاس میں بتایاکہ اُنہیں سیلویانسک سے اطلاع ملی ہے کہ دہشت گردوں نے کندھے پر رکھ کر چلایا جانے والا روسی ساختہ فضائی دفاعی نظام استعمال کرتے ہوئے یوکرائنی فوج کا ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے جس سے جنرل ولادیمیر کلچکسکی بھی جان گنوا بیٹھے ہیں جس کی بعد میں فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ دوسری طرف مشرقی یوکرائن میں موجود روس نواز عسکریت پسندوں نے 4 یورپی مبصرین کے اپنی حراست میں ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ چاروں مبصرین کو جلد رہا کردیا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی