نئی دہلی میں پاکستانی سفیر عبدالباسط کو اسلام آباد بلا لیا گیا، سیکرٹری خارجہ اور مشیر خارجہ سے ملاقاتیں، جلد اہم پیغام لے کر بھارت جائیں گے

نئی دہلی میں پاکستانی سفیر عبدالباسط کو اسلام آباد بلا لیا گیا، سیکرٹری ...
نئی دہلی میں پاکستانی سفیر عبدالباسط کو اسلام آباد بلا لیا گیا، سیکرٹری خارجہ اور مشیر خارجہ سے ملاقاتیں، جلد اہم پیغام لے کر بھارت جائیں گے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے نئی دہلی میں تعینات پاکستانی سفیر عبدالباسط کو اسلام آباد بلا لیا ہے جہاں انہوں نے مشیر خارجہ، معاون خصوصی اور سیکرٹری خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاک بھارت تعلقات، مجوزہ سیکرٹری خارجہ ملاقات پر مشاورت کی گئی اور وزیراعظم کے دورہ بھارت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق عبدالباسط نے مودی سرکار کے پاکستان بارے جذبات پر دفتر خارجہ حکام کو بریفنگ دی ۔ ذرائع کے مطابق عبدالباسط کی ملاقاتوں اور بریفنگ کے بعد سیکرٹری خارجہ کی سطح پر ملاقات کیلئے وقت اور جگہ کا تعین کیا جائے گا جبکہ ملاقات کا ایجنڈا بھی تجویز کیا جائے گا جبکہ عبدالباسط جلد ہی اہم پیغام لے کر بھارت جائیں گے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں