وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، ڈی جی آئی ایس آئی، آرمی چیف کی شرکت، ہتھیار ڈالنے والے طالبان سے مذاکرات کافیصلہ

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، ڈی جی آئی ایس آئی، آرمی چیف کی شرکت، ...

حکومت کی رٹ تسلیم نہ کرنے والوں پر بمباری جاری رکھی جائے گی

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، ڈی جی آئی ایس آئی، آرمی چیف کی شرکت، ہتھیار ڈالنے والے طالبان سے مذاکرات کافیصلہ
کیپشن: national-security-meeting

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صرف ہتھیار ڈالنے والے طالبان سے مذاکرات پر اتفاق کیا گیا ہے، اجلاس میں طالبان گروپوں میں اختلافات، وزیرستان کی صورتحال اور مذاکرات کے مستقبل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیراعظم کے سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ملک کی داخلی سیکیورٹی صورتحال ، طالبان کے ساتھ مذاکرات، طالبان گروپوں میں اختلافات کے بعد مذاکرات کا مستقبل اور اس پر حکومت کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صرف ہتھیار ڈالنے والے طالبان سے مذاکرات کئے جائیں گے اور اگر جنوبی وزیرستان میں معاملات بہتر ہوتے ہیں تو مذاکرات جاری رکھے جائیں گے جبکہ شمالی وزیرستان میں اگر کوئی دہشت گردانہ کارروائی ہوگی تو اس کا سختی اور تیزی سے ردعمل دیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں حکومت کی رٹ کو ماننے سے انکار کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کراچی ٹارگٹڈ آپریشن اور سندھ حکومت کی جانب سے سندھ پولیس میں تقرر و تبادلوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا اگلے ہفتے کراچی کا دورہ بھی متوقع ہے جہاں وہ امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں سندھ حکومت کی تبدیلیوں اور ٹارگٹڈ آپریشن پر بات چیت کی جائے گی۔