بھینس کی جگہ بھینسے کا ”دودھ“ پی لیا

بھینس کی جگہ بھینسے کا ”دودھ“ پی لیا
بھینس کی جگہ بھینسے کا ”دودھ“ پی لیا

  

میامی (بیورو نیوز) اگر آپ کو بھینس اور بھینسے دیکھنے کو ملیں تو یقیناً آپ ان میں تمیز کرسکتے ہیں لیکن ایک امریکی یہ آسان سا فرق نہ پہچان سکا اور بھینسے کو بھینس سمجھ کر اس کا ”دودھ“ ناصرف نکال لیا بلکہ خود بھی نوش کرتا رہا اور اپنے دوستوں کو بھی پلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک 47 سالہ ریاست فلوریڈا کے شہری کو  کسان کی شکایت پر کورٹ بھیج دیا گیا . اس نے عدالت کو بتایا کہ وہ بھینسے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا رہا تھا بلکہ اس نے صرف دودھ نکال کر خود بھی پیا اور دوستوں کو بھی پلایا۔ ایک مقامی کسان نے بتایا کہ مذکورہ شخص اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا اور اس نے ایک بھینسے کے نیچے دودھ والی بالٹی رکھی اور یہ سمجھا کہ وہ بھینس کا دودھ دھورہا ہے۔ جس جانور کو وہ بھینس سمجھا وہ دراصل ایک بھینسا تھا جو پہلے تو کچھ ناراض سا نظر آیا لیکن جب اس شخص نے "دودھ" نکالنے کے لئے ہاتھوں کو آگے پیچھے کیا تو بھینسا سکون میں آگیا معاملہ یہاں ختم نہ ہوا بلکہ اس نے بھری ہوئی بالٹی اپنے دوستوں کے سامنے رکھی اور سب نے مزے لے لے کر "دودھ" پی لیا جو ان کے مطابق کافی گاڑھا اور نمکین تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس