موبائل چوروں کو پکڑنا آسان ہو گیا

موبائل چوروں کو پکڑنا آسان ہو گیا
موبائل چوروں کو پکڑنا آسان ہو گیا

  

شکاگو (نیوز ڈیسک) موبائل فون چھینے جانے اور چوری ہونے کی وارداتیں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں اور اب تو لگتا ہے کہ ہر دوسرے فرد کے ساتھ یہ حادثہ پیش آچکا ہے تاہم اس مسئلہ پر قابو پانے کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔ ایک امریکی بک آﺅٹ نے ایک نئی ٹیکنالوجی متعارف کروادی ہے جو فون چور کی تصویر لے کر مالک کو روانہ کردے گی اور اس تصویر کے ساتھ اس جگہ کا نقشہ بھی ہوگا جہاں چور فون کو آف یا آن کرنے یا سم نکالنے کی کوشش کرے گا۔ کمپنی نے ایک ایسی ٹیکنالوجی ایجاد کی ہے کہ جس کے استعمال سے فون کو آن یا آف کرنے، غلط پاس ورڈ لگانے یا سم نکالنے پر اس کا کیمرہ خود بخود آن ہوجائے گا اور چور کی تصویر حاصل کرکے کمپنی کو فراہم کردے گا اور پھر یہ کمپنی اس تصویر کو ایک نقشے کے ساتھ فون کے مالک کو بھیج دے گی۔ کمپنی کے پراڈکٹ منیجر گریگ لو نے بتایا کہ اس تصویر اور نقشے کا یہ مقصد نہیں کہ آپ خود چور کو ڈھونڈنے نکل کھڑے ہوں بلکہ یہ معلومات پولیس کو فراہم کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال یہ سروس آئی فون اور ینڈرائڈ موبائل فون صارفین کو فراہم کی جائے گی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی