دنیا بھر میں پاک فوج کی قربانیوں کا احترام کیا جاتا ہے،آرمی چیف

دنیا بھر میں پاک فوج کی قربانیوں کا احترام کیا جاتا ہے،آرمی چیف
دنیا بھر میں پاک فوج کی قربانیوں کا احترام کیا جاتا ہے،آرمی چیف

  

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مختلف محاذوں پر کامیابی سے نبرد آزما ہونا پاک فوج کا اعزاز ہے،دنیا بھر میں پاک فوج کی قربانیوں کا احترام کیا جاتا ہے۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈ اینڈاسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا,یہاں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج قومی اتحاد کی علامت ہے، دنیا بھر میں پاک فوج کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور پوری دنیا پاک فوج کی قربانیوں کا احترام کرتی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطروں سے نمٹنے کیلئے تیار ہے پاک فوج ہر طرح کی جارحیت سے نمٹنا جانتی ہے،ایک دہائی سے روایتی نیم روایتی محاذوں پر لڑنے کا منفرد تجربہ رکھتے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں