پولیس گردی کا ایک اور واقعہ،مبینہ تشدد سے نوجوان ہلاک

پولیس گردی کا ایک اور واقعہ،مبینہ تشدد سے نوجوان ہلاک
پولیس گردی کا ایک اور واقعہ،مبینہ تشدد سے نوجوان ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سبزہ زار پولیس نے مبینہ طور پر بیہمانہ تشدد کر کے زیر حراست دودھ فروش نوجوان صادق کو مار ڈالا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول کے ورثاءکا کہنا ہے کہ سبزہ زار پولیس نے صادق کو گدھا گاڑی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس دوران اسے مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔صادق پولیس والون کے بہیمانہ تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ ورثا ءنے الزام عائد کیا ہے کہ جب وہ تھانے پہنچے تو پولیس صادق کی لاش ٹھکانے لگانے کیلئے لے جا رہی تھی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

لاہور -