ٹیکس چوری کے الزام میں فٹبال سٹار لیونل میسی کو سپین میں مقدمہ کا سامنا

ٹیکس چوری کے الزام میں فٹبال سٹار لیونل میسی کو سپین میں مقدمہ کا سامنا
ٹیکس چوری کے الزام میں فٹبال سٹار لیونل میسی کو سپین میں مقدمہ کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا (مانیٹرنگ ڈیسک) ارجنٹائن کے مشہور زمانہ فٹبال سٹار لیونل میسی کو 40 لاکھ یوروز پر ٹیکس ادا نہ کرنے پرسپین میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے 2 دفعہ کپ جیتنے اور پانچ بار پلیئر آف دی ایئر رہنے والے لیونل میسی اور ان کے والد کو سپین میں ٹیکس چوری کے الزامات کا سامنا ہے اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2013 سے ٹیکس ادا نہیں کیا ۔
لیونل میسی اور ان کے والد کے خلاف کیس کی سماعت 2 جون کو ہوگی اور اس کے کچھ ہی روز بعد لیونل میسی نے اپنی قومی ٹیم کے ساتھ کوپا امریکہ کھیلنے کیلئے امریکہ جانا ہے ۔ کوپا امریکہ میں ارجنٹائن کا پہلا ہی مقابلہ دفاعی چیمپیئن چلی کے ساتھ 6 جون کو ہوگا۔

مزید :

کھیل -