وہ ایک بے احتیاطی جو ہم سب دوران ڈرائیونگ کرتے ہیں کینسر کی وجہ بنتی ہے، سائنسدانوں نے خبردار کردیا

وہ ایک بے احتیاطی جو ہم سب دوران ڈرائیونگ کرتے ہیں کینسر کی وجہ بنتی ہے، ...
وہ ایک بے احتیاطی جو ہم سب دوران ڈرائیونگ کرتے ہیں کینسر کی وجہ بنتی ہے، سائنسدانوں نے خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر لوگوں کو لانگ ڈرائیو کا شوق ہوتا ہے مگر ایک بے احتیاطی کے باعث طویل عرصے تک اس شوق کو پورا کرنا آپ کو مہنگا بھی پڑ سکتا ہے کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ لمبے سفر پر طویل عرصے تک گاڑی خود چلانے والے افراد کینسر کا شکار ہو سکتے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”گاڑی میں بیٹھے افراد پر ونڈسکرین اور کھڑکیوں کے شیشوں کے باعث بالابنفشی (Ultraviolet)شعاعیں بہت زیادہ پڑتی ہیں جس سے ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔“ ماہرین کے مطابق اگرچہ گاڑیوں کی ونڈسکرین کو بالائے بنفشی شعاعوں سے تحفظ کا ٹیسٹ پاس کرنا ہوتا ہے اور وہ عموماً 50ایس پی ایف (Sun protection factor) کی حامل ہوتی ہیںاس لیے یہ بہت حد تک آدمی کو بالائے بنفشی شعاعوں سے بچاتی ہیں، مگر اس کے برعکس کھڑکیوں کے شیشوں کے لیے یہ ٹیسٹ لازمی نہیں ہے اور عموماً وہ 20ایس پی ایف سے بھی کم درجے کے حامل ہوتے ہیں۔ دراصل ان شیشوں کے باعث گاڑی میں بیٹھے افراد زیادہ بالائے بنفشی شعاعوں کی زد میں آتے ہیں۔اس سے قبل کی گئی ایک تحقیق میں ثابت ہوا تھا کہ جلد کے کینسر میں مبتلا ہونے والے افراد میں زیادہ تر بائیں طرف کی جلد اس مرض سے متاثر ہوتی تھی۔ اس کی وجہ جاننے کے لیے امریکہ کی لوئیسیانہ سٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے یہ نئی تحقیق کی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی رکن پروفیسر ڈاکٹر جینی ویس (Dr. Jayne Weiss)کا کہنا ہے کہ ”گاڑی میں طویل سفر کرنے والے افراد میں جلد کے کینسراور سفید موتیا کے امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں اور ان کا باعث کھڑکیوں کے شیشوں سے آنے والی بالائے بنفشی شعاعیں ہوتی ہیں۔ گاڑی چلانے والا شخص چونکہ ہمیشہ ایک ہی سیٹ پر ہوتا ہے اور اس کی بائیں سائیڈ ہمہ وقت سورج کی بالائے بنفشی شعاعوں کی زد میں رہتی ہے اس لیے زیادہ تر اسی طرف کی جلد کینسر کا شکار ہوتی ہے۔“ جینی ویس نے لمبے سفر پر گاڑی چلانے والے افراد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ”ایسے لوگوں کو چاہیے کہ اپنی گاڑی کی کھڑکیوں کے شیشوں پر بالائے بنفشی شعاعوں کو روکنے والی فلمز، سن بلاک اور سن گلاسز استعمال کرنے چاہئیں۔“

مزید :

تعلیم و صحت -