سٹار میکر جرار رضوی نے نئی فلم بنانے کا ارادہ کرلیا شوٹنگ اگست میں متوقع
لاہور(فلم رپورٹر)سٹار میکر جرار رضوی نے نئی فلم بنانے کا ارادہ کرلیا ہے اگست میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کئے جانے کا امکان ہے ۔ وہ آج کل اپنی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور امکان ہے کہ فلم کی کاسٹ رواں ماہ میں ہی مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد فلم کی باقاعدہ شوٹنگ لاہور اور دوبئی میں ہو گی۔جرار رضوی اپنی فلم میں سینئر فنکاروں کے ساتھ ساتھ نیو ٹیلنٹ کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کریں گے ان کا کہنا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کے آنے سے ہی فلموں کی کامیابی کا شروع ہونے والا سلسلہ جاری رہے گا ۔