بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا ؛ تہذیب

بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا ؛ تہذیب

لاہور ( فیصل شامی) مجھے بچپن سے ہی گانے کا شوق تھا اس امر کا اظہا ر ابھرتے ہوئے نوجوان گلوکار تہذیب نے پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا تہذیب نے پاکستان کو بتایا کہ انھیں گانے کا جنون کی حد تک شوق ہے انکا کہنا تھا کہ وہ گانے کے ساتھ ساتھ پیانو،بانسری ،گٹار بھی بجا لیتے ہیں انکا کہنا تھا کہ ا نھوں نے اندرون ملک و بیرون ملک بے شمار میوزیکل شوز میں بھی پرفارم کیا ہے انکا کہنا تھا کہ انھیں دنیا بھر کے بے شمار بڑے بڑے گلوکاروں کے ساتھ گانے کا موقع ملا انھوں نے بتایا کہ وہ بہت جلد بیرون ممالک کا خصوصی دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ مختلف شوز میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ایک سوال میں کے جواب میں بتایا کہ موجودہ دور میں پاکستانی میوزک و فلم انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے انکا کہنا اتھا کہ اگر انھیں ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کی آفر ہوئی تو ضرور سوچوں گا

مزید : کلچر