شالیمار تھیٹر نرگس اور آشا چوہدری کے نئے سٹیج ڈرامہ’’شرافت چھوڑ دی‘‘ کا شاندار آغاز

شالیمار تھیٹر نرگس اور آشا چوہدری کے نئے سٹیج ڈرامہ’’شرافت چھوڑ دی‘‘ کا ...

لاہور(فلم رپورٹر) شالیمار تھیٹرنرگس اور آشا چوہدری کے نئے سٹیج ڈرامہ ’’شرافت چھوڑ دی‘‘کا شاندار آغاز ہوگیا ہے۔اس ڈرامہ کے پروڈیوسر ملک طارق اور رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔’’شرافت چھوڑ دی‘‘کے دیگر نمایاں فنکاروں میں شیبا رانی،ندیم برال، اسد مکھڑا اورگڈوکمال شامل ہیں ۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے نرگسنے کہا کہ میرا فنی کیرئیر اس بات کا گواہ ہے کہ میں نے ہمیشہ ان سٹیج ڈراموں میں پرفارم کرنے کو ترجیح دی ہے جن میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہو’’شرافت چھوڑدی‘‘میں مرکزی کردار ادا کررہی ہوں اس ڈرامہ میں میرے ڈانس آئٹمز کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

میں نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے معروف فیشن ڈیزائنربابوسے ملبوسات تیار کروائے ہیں۔ نرگس نے بتایا کہ میں مفاد پرست لوگوں سے ہمیشہ دور رہتی ہوں کیونکہ شوبز میں ہر ہاتھ ملانے والا آپ کا دوست نہیں ہوتا ۔

انہوں نے کہا کہ آج کے مشینی دور میں دوست اور دشمن کی پہچان بڑی مشکل ہے اور اسی وجہ سے دوست کم بناتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر اپنی روٹین کے مطابق جاری ہے اور وہی کچھ دکھایا جا رہا ہے جو عوام کی ڈیمانڈ ہے ۔ تھیٹر پر بلاوجہ سے تنقید ناجائز ہے ۔

مزید : کلچر