فٹ بال چیمپئنز لیگ ، ریال میڈریڈ نے الٹلیٹیکو میڈرڈ کو شکست دیکر 11ویں بار ٹائٹل جیت لیا

فٹ بال چیمپئنز لیگ ، ریال میڈریڈ نے الٹلیٹیکو میڈرڈ کو شکست دیکر 11ویں بار ...

میلان(این این آئی) چیمپنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈریڈ نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کو پینلٹی ککس پر شکست دیتے ہوئے 11ویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔اٹلی کے شہر میلان کے سین سیرو اسٹیڈیم میں کلب فٹبال کے سب سے بڑے مقابلے چیمپنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈریڈ اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے درمیان مقابلہ تھا۔مقررہ وقت میں دونوں ٹیمز نے 1۔1 گول کر رکھا تھا، جب اضافی وقت دیا گیا تو اس پر بھی بات نہیں بنی اور کوئی ٹیم برتری حاصل نہ کر سکی جس کے بعد پینلٹی ککس سے ہی فاتح کا فیصلہ ہوا۔ریال میڈریڈ کو میچ کے شروع میں ہی کپتان روماس کی جانب سے 15 ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کی ہوئی ٗجبکہ یہ برتری کھیل میں اگلے 64 منٹ تک برقرار رہی تاہم برتری ایٹلیٹیکو کے یانک کی جانب سے 79ویں منٹ میں گول کرنے پر ختم ہوئی ٗاس کے بعد کھیل میں دونوں جانب سے کوئی گول نہیں کیا جا سکامیچ کا فیصلہ کرنے کے لیے 2 بار اضافی وقت دیا گیا مگر اس میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کر سکی، جس کے بعد پیلنٹی ککس لینے کا فیصلہ ہوا۔پیلنٹی ککس پر میڈریڈ ایٹلیٹکو کی جانب سے 3 گول کیے گئے ٗ ریال میڈریڈ نے 5 گول کیے ٗریال میڈریڈ نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے پینلٹی ککس پر مقابلہ جیت کر ریکارڈ گیارویں بار یوروپین فٹبال کی سب سے قیمتی ٹرافی چیمپینز لیگ ٹرافی اپنے نام کی۔ریال میڈریڈ کی جیت کے ساتھ ہی اٹلی کے شہر میلان کے علاوہ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں موجود ان کے حامیوں نے سڑکوں کا رخ کرتے ہوئے پوری رات جشن منایا۔ریال میڈریڈ کے حامی اپنے کلب کی شاندار جیت پر بہت خوش دکھائی دیئے ٗ ٹیم کے حق میں نعرے لگانے کے علاوہ آتش بازی اور رقص کے ذریعے اپنی خوشی کا والہانہ اظہار کیا۔چیمپیز لیگ کا فائنل اپنے نام کرنے کے بعد ریال میڈریڈ لیگ کی کامیاب ترین ٹیم بن گئی جس نے عالمی شہرت یافتہ زین الدین زیڈان کے دور میں ایک اور تاریخی کامیابی اپنے نام کی ۔یاد رہے کہ 2014 میں بھی چیمپیئنز لیگ کا فائنل ریال میڈریڈ اور اٹلیٹیکو میڈریڈ میں پرتگال کے شہر لسبن میں ہوا تھا، جس میں ریال میڈریڈ نے اٹلیٹیکو میڈریڈ کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی