قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ایبٹ آباد میں شروع ہو گیا

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ایبٹ آباد میں شروع ہو گیا

لاہور( سپورٹس رپورٹر)دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ایبٹ آباد میں شروع ہو گیا، کیمپ میں ویمنز کھلاڑی صبح و شام دو سیشن میں ٹریننگ کریں گی، کیمپ میں دورہ انگلینڈ کیلئے ممکنہ 20کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے،ویمنز ٹیم جون میں دورہ انگلینڈ کے دوران3ون ڈے اور 3ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ایبٹ آباد کے خوشگوار موسم شروع ہو گیا۔تربیتیکیمپ کے دوران کاکول اکیڈمی میں پریکٹس ہوگی نہ آرمی کے ٹرینر ٹریننگ دیں گے بلکہ ویمنز کھلاڑی گراؤنڈ میں صبح و شام دو سیشن میں ٹریننگ کریں گی۔پاکستان ٹیم کی منیجر عائشہ اشعر نے بتایا کہ ممکنہ 20 کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا ہے ، کھلاڑی دس روزایبٹ آباد میں ٹریننگ کریں گی۔

، جس کے بعد 16رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا،ٹیم 11جون کو لندن روانہ ہوگی جو انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی