سپورٹنگ سٹاف سے طویل مدتی معاہد کے حق میں نہیں ، شہریار خان

سپورٹنگ سٹاف سے طویل مدتی معاہد کے حق میں نہیں ، شہریار خان

 کراچی (اے این این )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ عمر اکمل اوراحمد شہزاد ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کر رہے تھے، دونوں کو ڈراپ کر کے دوسروں کے لیے مثال قائم کی ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین شہریار خان نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے شان ہیز کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقررکیا ہے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے سپورٹنگ اسٹاف کا فیصلہ کریں گے، سپورٹنگ اسٹاف سے طویل مدت کے معاہدے کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔شہریار نے بتایا کہ محمد عامر کے لیے انگلینڈ کے ویزے کی تمام ضروریات پوری ہیں، مدثر نذر 15 جون سے ڈائریکٹر اکیڈمیز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان

کرکٹ بورڈ کا پہلا منتخب چیئرمین ہوں،استعفی نہیں دے رہا،بورڈ سے کوئی تنخواہ نہیں لیتا، چھٹیوں پر انگلینڈ جا رہا ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی