پہلا دیرچیمپئن لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ،ایونٹ میں ضلع بھرکی د س ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

پہلا دیرچیمپئن لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ،ایونٹ میں ضلع بھرکی د س ٹاپ ٹیمیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دیربالا(آن لائن ) دیر سٹیڈیم میں پی ایس ایل کی طرز پر پہلا دیرچیمپئین لیگ(ڈی سی ایل ) کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ، ٹورنامنٹ میں ضلع کے مختلف کرکٹ ٹیموں میں ٹاپ کلاس کھلاڑیوں پر مشتمل دس ٹیمیں فرنچائز کی وساطت سے حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ہر ایک ٹیم کو آوٹ آف ڈسٹرکٹ چار کھلاڑی رکھنے کی اجازت ہے۔ گذشتہ روز سے دیرسٹیڈیم میں پہلا دیرچ یمپئن لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں ضلع بھرکی د س ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ ہر ایک ٹیم کو پرائیویٹ فرنچائز نے خریدلیا ہے ،ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مختیار اللہ خان نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں صرف ضلع دیربالا کے کرکٹ کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں بلکہ اہر ایک ٹیم میں چار نان لوکل کرکٹ کا مایہ ناز کھلاڑی شامل ہیں ۔
، جس میں فرسٹ کلا س، پاکستان کپ ، اور انڈر 19کرکٹ ٹیمیں کے متعدد کھلاڑی مختلف ٹیمیوں میں شامل ہوکر کھیل رہے ہیں انہوں نے کہا ڈی سی ایل کرکٹ کو فروغ ملے گا اور قیام کے کوششوں کے بعد ضلع دیر کے عوام کو تفریح بہترین مواقع فراہم ہورہے ہیں اور آئندہ سیزن میں اس سے بڑھ کر بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جائیگا۔