سائنسدان کرکٹرزکی انجری کا حل ڈھونڈنے کے لئے سرگرم

سائنسدان کرکٹرزکی انجری کا حل ڈھونڈنے کے لئے سرگرم

لاہور( این این آئی )سپورٹس سائنسدانوں نے کرکٹرزکی انجری کا حل ڈھونڈنے کے لئے کام شروع کر دیا ۔حال ہی میں گائیڈڈمیزائل ٹیکنالوجی کی مددسے ایسی ڈیوائس تیارکی ہے جسے دورانِ بولنگ بھی پہناجاسکتا ہے۔اس سے باآسانی اندازہ لگاجاسکے گا کہ بولنگ کے دوران بولر کے جسم کے کس کس حصے پر زیادہ دباؤ پڑا جو انجری کا سبب بنا۔انجری کی جانچ سینسرزسے حاصل ہونیوالی ریڈنگ سے کی جائیگی اور جس کی روشنی میں کھلاڑیوں کو انجریز سے بچانے کی ترکیب سوچی جائیگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی