سری لنکن ٹیم 22سال بعد ایک ٹیسٹ سیریز میں 2بار فالوآن ہو گئی

سری لنکن ٹیم 22سال بعد ایک ٹیسٹ سیریز میں 2بار فالوآن ہو گئی

 چسٹرلی سٹریٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکن ٹیم 22سال بعد ٹیسٹ سیریز میں 2بار فالو آن ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم ان دونوں انگلینڈ کے دورے پر ہیں جہاں انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین 3میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز جاری ہے،پہلے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم سری لنکا کو اننگز اور 88رنز سے شکست کا سامنا کر نا پڑا،جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ کے پہلی اننگز کے سکور 498رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم 101رنز بنا کرنہ صرف آؤٹ ہو گئی، بلکہ ٹیست سیریز میں مسلسل دوسرے میچ میں فالو آن ہوئی ،اس سے قبل سری لنکن ٹیم 1993 94میں بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں 2بار فالو آن ہوئی تھی ۔ دوسری جانب انگلش ٹیم نے 6سال بعد کسی بھی ٹیم کو ایک سیریز میں 2بار فالو آن کیا اس سے قبل انگلینڈ نے 2010میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو سیریز میں 2بار فالو آن کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی