بنگلہ دیشی فیلڈنگ کوچ رچرڈ ہالسال کا بھی مستعفٰی ہونے کا امکان

بنگلہ دیشی فیلڈنگ کوچ رچرڈ ہالسال کا بھی مستعفٰی ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھا کہ(آئی این پی)بنگلہ دیشی باؤلنگ کوچ ہیتھ اسٹریک کی رخصتی کے بعد فیلڈنگ کوچ رچرڈ ہالسال کے بھی مستعفی ہونے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق زمبابوے سے تعلق رکھنے والے بنگلہ دیشی باؤلنگ کوچ ہیتھ اسٹریک کی رخصتی کے بعد فیلڈنگ کوچ رچرڈ ہالسال کے بھی مستعفی ہونے کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق رچرڈ ہالسال بنگال ٹائیگرز کا ساتھ چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں ۔ اس حوالے سے بی سی بی کرکٹ آپریشنز کمیٹی کے سربراہ اکرم خان نے بتایا کہ رچرڈ ہالسال نے بورڈ کو باضابطہ طور پرآگا ہ نہیں کیا تاہم اگر وہ عہدہ چھوڑتے ہیں تو ان کا متبادل تلاش کیاجائے گا۔