ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم رواں سال آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی

ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم رواں سال آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہانگ کانگ (این این آئی)ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم رواں سال آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی۔ ہانگ کانگ کی ٹیم اگست میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ انٹرکانٹینینٹل چار روزہ میچ کے علاوہ دو ٹی 20 کھیلے گی، چار روہ میچ 30 اگست سے 2 ستمبر تک بیلفاسٹ میں کھیلا جائیگا ٗدونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 5 ستمبر اور دوسرا 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ اس کے بعد ہانگ کانگ کی ٹیم سکاٹ لینڈ جائے گی جہاں وہ دو ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی، پہلا ون ڈے 8 ستمبر اور دوسرا 10 ستمبر کو ایڈنبرا میں کھیلا جائے گا۔