سہواگ ٹویٹر پر بھی شعیب اختر کا مذاق اڑانے سے باز نہیں آئے

سہواگ ٹویٹر پر بھی شعیب اختر کا مذاق اڑانے سے باز نہیں آئے

ممبئی(اے این این ) بھارت کے سابق بیٹسمین وریندر سہواگ ٹویٹر پر بھی شعیب اختر کا مذاق اڑانے سے باز نہیں آئے۔پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹارنے 90 کی دہائی کی عظیم پاکستانی ٹیم کی تصویر شیئر کی جس میں انضمام، سعید انور اور وسیم اکرم جیسے سپر اسٹارز موجود تھے۔سہواگ نے لکھا کہ بہت اچھی ٹیم ہے شعیب بھائی، کئی عظیم کھلاڑی اس میں شامل ہیں مگر پھر بھی کسی ورلڈ کپ میں بھارت کو نہیں ہرا پائے اور بدستور موقع کی تلاش میں ہیں۔ اس سے قبل ورلڈ ٹوئنٹی 20 میچز میں کمنٹری کے دوران بھی وہ خاص طور شعیب اختر کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی