اچھی کارکردگی کے لئے فٹنس کا بڑا کردار ہے،صلاح الدین صلو

اچھی کارکردگی کے لئے فٹنس کا بڑا کردار ہے،صلاح الدین صلو

اسلام آباد (آن لائن)سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو نے کہا ہے کہ کھیل میں اچھی کارکردگی کے لئے فٹنس کا بڑا کردار ہے ۔ امید ہے کہ کاکول میں منعقد فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہوئی ہو گی۔ جسکا پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں فائدہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین احمد صلو نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم ہوم گراؤنڈ پر خطرناک حریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کنڈیشنز سے نمٹنے کے لئے جلد ہم آہنگ ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم اپنی سرزمین پر ہمیشہ حریف ٹیموں کے لئے مشکل حریف ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلش ٹیم کو اسکی سرزمین پر پرانا مشکل چیلنج ثابت ہو گا حتیٰ کہ آسٹریلیا کو بھی وہاں پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور گزشتہ روز ایشز سیریز میں شکست اسکا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ انگلینڈ کے لئے بہترین ٹیم منتخب کی گئی ہے تاہم اچھے نتائج کے لئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانی ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی