گرومرز انکلیو سکول این ایچ ایس میں کراٹے اور جمناسٹک کا مظاہرہ

گرومرز انکلیو سکول این ایچ ایس میں کراٹے اور جمناسٹک کا مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) پاور کیوکشن کراٹے سنٹر صادق آباد کے سینئر انسٹرکٹر اور سابق ایشیئن کراٹے چمپئن سید دلدار حسین شاہ کی زیر نگرانی محمد وامق ، محمد علیم، علی کیانی اور اکرام عباسی دیگر کراٹیکاذ پر مشتمل کراٹے ٹیم اور رحمان گل کی جمناسٹک ٹیم نے گذشتہ روز گرومرز انکلیو سکول سٹریٹ ون، نیشنل ہاؤسنگ سوسائٹی (این ایچ ایس) فیز ون، اڈیالہ روڈ میں کراٹے اور جمناسٹک کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سکول کی پرنسپل میڈم حباح ، سکول کی اساتذہ اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس مطاہرے کا مقصد کمسن بچوں میں مارشل آرٹس کا شوق پیدا کرنا اور مارشل آرٹس کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔ کراٹیکاذ نے جسم کے مختلف حصوں پر سٹک اور ٹائل بریکنگ اور سینے پر ہتھوڑے کی مدد سے ٹائلز توڑنے اور بڑی کیلوں والے بستر پر لیٹنے کا مظاہرہ کیا جمناسٹک ٹیم نے کلابازیوں سمیت دونوں پاؤں فضاء میں بلند کرکے کافی دیر تک دونوں ہاتھوں پر چلنے کا مظاہرہ کیا جسے کمسن بچوں نے خوب سراہا۔ سکول کی پرنسپل نے سینئر انسٹرکٹر سید دلدار حسین شاہ اور رحمان گل جمناسٹک انسٹرکٹر اور ان کی ٹیموں کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مظاہرے کی وجہ سے بہت سے طلباؤ طالبات میں مارشل آرٹس سیکھنے کا شوق پیدا ہوا گا۔ ہم جلد ہی اپنے سکول میں بھی مارشل آرٹس سیکھانے کیلئے مارشل آرٹس کلاسز کا جراء کریں گے ۔
کیونکہ مارشل آرٹس بچوں میں سیلف ڈیفنس کی تربیت کے ساتھ ساتھ ان میں خود اعتمادی اورڈسپلن بھی پیدا کرتا ہے۔ بعد ازاں کمسن بچوں نے کراٹے انسٹرکٹرز اور کراٹیکاذ کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں۔