داعش کو فلوجہ سے نکالنے کے لیے عراقی فورسز کو کامیابی حاصل ہوگئی

داعش کو فلوجہ سے نکالنے کے لیے عراقی فورسز کو کامیابی حاصل ہوگئی

بغداد(این این آئی) خود کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کو فلوجہ سے نکالنے کے لیے کی جانے والی پیش قدمی میں عراقی فورسز کو کامیابی حاصل ہوگئی ۔بی بی سی کے مطابق فلوجہ کا قریبی گاؤں قرما جو کہ دولت اسلامیہ کا دفاعی علاقہ تھا اب عراقی فوج کے قبضے میں ہے۔بغداد کے مغرب میں تقریباً 45 کلومیٹر کے فاصلے پر بڑی تعداد میں بہترین زمینی فوجی فلوجہ کے قریب تعینات کیے گئے تاہم فلوجہ شہر کے شمال میں دولت اسلامیہ نے ایک کار بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں بعض عراقی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے شہر کے جنوب میں کیے جانے والے حملے کو روکا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر