جاپان اے ٹی ایم سے دو گھنٹے میں 13 ملین ڈالرچوری

جاپان اے ٹی ایم سے دو گھنٹے میں 13 ملین ڈالرچوری

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان میں بنکوں کی ’اے ٹی ایم‘ مشینوں سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی چوری نے حکام نے حیران وپریشان کررکھا ہے۔ جاپانی پولیس کا کہنا ہے کہ 15 مئی کو دو سیتین گھنٹے کے کم وقت میں عالمی سائبرمافیا نے 1400 اے ٹی ایم مشینوں سے 13 ملین ڈالر کے برابر رقم چوری کی جو ملکی تاریخ میں اے ٹی ایم سے چوری کا اب تک کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔عالمی ذرایع ابلاغ کے مطابق مطابق جاپان میں سائبرسرقے کی یہ واردات 15 مئی کو مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ سے آٹھ بجے کے درمیان کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں سائبر جرائم میں ملوث عالمی مافیا کے 100 عناصر نے حصہ لیا۔ انہوں نے جنوبی افریقا کے ایک بنک کی جانب سے جاری کردہ اے ٹی ایم کارڈز کا ڈیٹا چوری کرنے کے بعد اسے استعمال کیا اور دو گھنٹے کے دوران 1 ارب 40 کروڑ جاپانی ین لے اڑے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم تیرہ ملین ڈالر کے قریب بنتی ہے۔اے ٹی ایم مشینوں سے چوری کی یہ واردات نہ صرف ٹوکیو میں قائم بنکوں اور اے ٹی ایم مراکز میں ہوئی بلکہ ایک ہی وقت میں یہ کارروائی ملک کے دیگر 16 اضلاع بھی ہوئی جس میں 1600 اے ٹی ایم کارڈز کے ریکارڈ کو استعمال کیا گیا۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر نے جنوبی افریقا کے ’’اسٹینڈرڈ‘‘ بنک سسٹم کا ڈیٹا چوری کیا جسے بعد ازاں سرقہ کی بین الاقوامی واردادت کے لیے استعمال کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر نے ہر اے ٹی ایم مشین سے ایک وقت میں 900 ڈالر کے مساوی رقم نکالی۔ جاپان کے بینکنگ سسٹم میں ایک ہی وقت میں اس سے اے ٹی ایم سے اس سے زیادہ رقم نہیں نکلوائی جاسکی۔؂

حکام نے اے ٹی ایم اور بنکوں کے آس پاس لگے خفیہ کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی ہے۔

تاہم دو ہفتے گذر جانے کے باوجود کسی شخصت کی شناخت ہوسکی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی جاسکی ہے۔ ٹوکیو نے اس سلسلے میں جنوبی افریقا کے اسٹینڈرڈ بنک اور انٹرپول سے بھی رابطہ کیا ہے اور انہوں نے بھی چوری کی واردات میں تحقیقات میں بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید : عالمی منظر