اسپین کے30 شہروں میں مظاہرے، روٹی روزگار اور مکان کے نعرے

اسپین کے30 شہروں میں مظاہرے، روٹی روزگار اور مکان کے نعرے

میڈرڈ(اے پی پی) ہزاروں ہسپانوی شہریوں نے دارالحکومت میڈرڈ سمیت ملک کے 30 شہروں میں معاشی کفایت شعاری کی سرکاری پالیسی کے خلاف زبردست مظاہرے کیے ہیں۔اسپین کی100 سے زائد سیاسی اور سماجی تنظیموں اور لیبر یونینوں کی اپیل پر ہونے والے ان مظاہروں میں شریک لوگ " روٹی، روزگار اور مکان دو" جیسے نعرے لگارہے تھے۔مظاہرین نے دارالحکومت میڈرڈ کے 4مختلف چوراہوں سے شہر کے مرکز میں واقع سول اسکوائر کی جانب مارچ کیا جہاں یہ مظاہرہ ایک بڑے احتجاجی اجتماع میں تبدیل ہوگیا۔جنوبی اسپین کے شہر سویا میں بھی کئی ہزار لوگوں نے بارش کے باوجود سڑکوں پر مارچ کیا اور عالمی معیار کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کیا۔مغربی شہر ویادولید میں سینکڑوں لوگوں نے شہر کے مرکزی علاقے میں مظاہرہ کیا اور حکومت کی معاشی کفایت شعاری کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔

مزید : عالمی منظر