اوباما کا عراق میں جاری جھڑپوں میں امریکی فوج کی شرکت کا اعتراف

اوباما کا عراق میں جاری جھڑپوں میں امریکی فوج کی شرکت کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر نے عراق میں فوجی آپریشن میں اس ملک کے فوجیوں کی شرکت کا اعتراف کیا ہے۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے عراق میں جاری جھڑپوں میں اس ملک کے فوجیوں کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان جھڑپوں میں حال ہی میں3 امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ چارلز کیٹنگ، جواشا میلر اور لوئیس کارڈین اس وقت ہلاک ہوگئے جب یہ افراد عراقی فوج کی حمایت کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے تھے۔ بارک اوباما نے کہا کہ میں یہ بات واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ داعش دہشت گرد گروہ سے جنگ ایک خطرناک جنگ ہے اور بعض مواقع پر امریکی فورسیز ان جنگوں میں حصہ لیتی ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ عراق میں ہمارا مشن، ان فوجیوں کی حمایت کرنا ہے جو داعش کے ساتھ جنگ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی قیادت میں دنیا کے ساٹھ ملکوں پر مشتمل داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد نے ستمبر 2014 سے شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں کے خلاف اپنے ہوائی حملوں کا آغاز کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -