ٹیکساس میں بارشوں کے بعد سیلاب سے تباہی،4 افراد ہلاک ٗدو لاپتہ

ٹیکساس میں بارشوں کے بعد سیلاب سے تباہی،4 افراد ہلاک ٗدو لاپتہ

ٹیکساس (این این آئی) امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی ٗمختلف حادثات میں 4افراد ہلاک اور2 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے کمطابق ٹیکساس میں بارش کا سلسلہ تو رک گیا ہے تاہم ہیوسٹن شہر سمیت مختلف علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ کئی علاقے اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ہیوسٹن کے مغرب میں واقع واشنگٹن کاؤنٹی میں مختلف حادثات کے دوران 3افراد ہلاک ہو ئے اور ایک شخص کی لاش بھی ملی ہے ۔شدید بارشوں کے بعد اسکول اور سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔

مزید : عالمی منظر