مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد بھار ت میں انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی

مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد بھار ت میں انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آن لائن) نریندر مودی کے وزیر اعظم کے وزیر اعظم بننے کے بعد بھار ت میں سر اٹھانے والی انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی ،بھارتی انتہا پسندوں نے 7افریقی طالب علموں کو زخمی کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کے روزبھارتی انتہا پسندوں نے آدھے گھنٹے کے دوران 7افریقی طالب علموں پر حملے کر کے شدید زخمی کر دیا،تاہم بھارت میں تعینات افریقی سفیرو ں فوری طور پر اپنی حکومت سے رابطہ کر کے واقعے سے آگاہ کیا اور مزید طالب علموں کو بھارت نہ بھجنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حالات سازگار ہونے تک بھارت میں موجود تمام افریقی طالب علموں کو واپس بلا لیا جائے۔جبکہ مودی سرکار کے ساتھ شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بھارت میں انتہا پسندوں نے ایک افریقی طالب علم کو تشدد کر کے ہلاک کردیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -