جوہانسبرگ، ٹریفک حادثات میں ڈپٹی مئیر سمیت 3افراد جاں بحق، 2شدید زخمی

جوہانسبرگ، ٹریفک حادثات میں ڈپٹی مئیر سمیت 3افراد جاں بحق، 2شدید زخمی
جوہانسبرگ، ٹریفک حادثات میں ڈپٹی مئیر سمیت 3افراد جاں بحق، 2شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں بلوم فونٹین کی ڈپٹی مئیر سمیت3افراد ہلاک،دو شدید زخمی ،تفصیلات کے مطابق بلوم فونٹین کی ڈپٹی مئیر کی کار ایک بڑے ٹرک سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے خاتون مئیر موقع پر دم توڑ گئی،حادثے میں ٹرک ڈرائیور بھی شدید زخمی ہو گیا جسے مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے،اے این سی فری سٹیٹ نے بھی کنفرم کر دیا ہے کہ ریمپائی ایک پارٹی سے واپس آ رہی تھیں کہ حادثہ ہو گیا جس میں وہ زندگی کی بازی ہار گئیں،دوسر ی طرف جوہانسبرگ کے نواحی علاقے فلورڈا میں کار دیوار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک،جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق کار گالف کلب کے ٹیرس سے ٹکرائی ہلاک ہونے والوں میں20سالہ خاتون اور مرد شامل ہیں،زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،سیکیورٹی اہلکاروں نے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -