اوپیک میٹنگ میں روس کی شرکت کا امکان نہیں

اوپیک میٹنگ میں روس کی شرکت کا امکان نہیں

ماسکو (اے پی پی) روس نے اگلے ماہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والی تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی میٹنگ میں شرکت کے امکانات سے انکار کیا ہے۔خبر رساں ایجنسی تاس نے روسی وزیر توانائی الیگزاندر نوواک کے حوالے سے کہا کہ ان کا اوپیک کے رکن ممالک کی ہونے والی اس میٹنگ میں حصہ لینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔واضح ر ہے کہ روس اوپیک کا رکن نہیں ہے لیکن عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے پیش نظر اس نے حال ہی میں اس کے رکن ممالک کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تھا۔

مزید : کامرس