ماش کی کاشت کا موزوں وقت وسط جون سے وسط جولائی ہے،محکمہ زراعت

ماش کی کاشت کا موزوں وقت وسط جون سے وسط جولائی ہے،محکمہ زراعت

راولپنڈی(اے پی پی)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کہاہے کہ ماش کی کاشت کا موزوں وقت وسط جون سے وسط جولائی ہے یہاں جاری بیان میں ترجمان نے کہاکہ ماش کا 80 فیصد رقبہ زیادہ بارش والے بارانی علاقے ہیں۔ ماش کی اوسط فی ایکڑ پیداوار بہت کم ہے اس لئے کاشت سے قبل زمین کا انتخاب اور تیاری بہت ضروری ہے۔ اس کے لئے درمیانی قسم کی زرخیز میرا ہموار زمین جس میں پانی کھڑا نہ ہو زیادہ موزوں ہے۔ اس کی کاشت سیم اور تھور والی زمین میں ہر گز نہ کریں۔ زمین کی تیاری کیلئے ایک دفعہ دیسی ہل اور سہاگہ چلانا چاہیے۔ماش کی کاشت کا موزوں وقت وسط جون سے وسط جولائی تک ہے۔ زیادہ بارش والے علاقوں میں شرح بیج 8 کلوگرام فی ایکڑ جبکہ دیگر علاقوں میں 10 کلوگرام فی ایکڑ ہونا چاہیے۔

مزید : کامرس