سیکرٹری زراعت پنجاب کا منصوبہ جات پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

سیکرٹری زراعت پنجاب کا منصوبہ جات پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(اے پی پی)سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے مختلف منصوبہ جات پر کام کی رفتار کو غیرتسلی بٰخش قرار دیتے ہوئے تمام جاری منصوبوں کو 30جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’پنجاب اریگیٹڈ ایگریکلچر پروڈکٹوٹی امپروومنٹ پراجیکٹ‘‘ سمیت دیگر جاری سکیموں کے متعلق کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مقررہ مدت میں اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جبکہ اہداف حاصل کرنے والے افسران کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا جائے گا اورآئندہ محکمہ زراعت میں ٹرانسفر وپوسٹنگ خالصتاََکارکردگی کی بنیاد پر ہوگی۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل( اصلاح آبپاشی) کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ مالی سال میں کام کے حوالہ سے اہداف مقرر کر کے ماہانہ بنیادوں پر اس کا جائزہ لیں۔
انہوں نے نیسپاک کنسلٹنٹسConsultants)) کو کہا کہ اصلاح آبپاشی میں مزید بہتری لانے کیلئے Inovative حل دئیے جائیں تاکہ ترقیاتی کاموں میں تیزی اور بہتری لائی جاسکے۔ انہوں نے تنبیہہ کی کہ ترقیاتی کاموں میں کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔ ریجنل پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور ای ڈی اوز ماہانہ بنیادوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا کریں گے۔

مزید :

کامرس -