برازیلی حکومت کاغیر ملکیوں کیلئے زرعی زمین کی ملکیت پر حد کی پابندی اٹھانے پر غور

برازیلی حکومت کاغیر ملکیوں کیلئے زرعی زمین کی ملکیت پر حد کی پابندی اٹھانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیہ(اے پی پی) برازیل کی حکومت نے غیر ملکیوں کیلئے زرعی زمین کی ملکیت پر حد کی پابندی اٹھانے پر غور شروع کردیا۔وزیر سرمایہ کاری موریرا فرانکو نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ زرعی زمین کی غیر ملکی افراد اور کمپنیوں کو فروخت پر عائد پابندی ایک عقل سے عاری فعل ہے اور عبوری صدر مائیکل ٹیمر اس چیز پر نظر ثانی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر لوئز اناشیو لولاڈیسلوا کے دور میں غیر ملکیوں پر زرعی زمین کے حصول کی حد مقرر کردی گئی جو کہ غیر ضروری عمل ہے، اس سے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کا عمل کم ہوگیا۔ اس کے علاوہ زمین کے حصول کیلئے کاغذی کارروائی کا عمل اتنا پیچیدہ بنادیا گیا کہ لوگ اس سے احتراز کرنے لگے۔
اس اقدام کا مقصد غیر ملکیوں کو بڑی زرعی املاک کے حصول سے روکنا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس عمل سے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کاراستہ محدود کردیا گیا۔ موریرا فرانکو نے کہا کہ اگر ملکی کاشتکار زرعی ترقی میں ناکام رہتے ہیں تو اس کیلئے ہمارے پاس متبادل کیا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ عبوری صدر اس مسئلے کا بغور جائزہ لیں گے اور اس مسئلے کا مناسب حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

کامرس -