چھ ماہ کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو 4.5فیصد رہی‘ مصر

چھ ماہ کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو 4.5فیصد رہی‘ مصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (اے پی پی) مصر نے کہا ہے کہ مالی سال 2015-16ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو 4.5فیصد رہی ۔ وزیر منصوبہ بندی اشرف العرابی نے گزشتہ روز نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ جولائی سے دسمبر 2015ء کے دوران ملکی معاشی شرح نمو 4.5فیصد رہی جبکہ 2014ء کے اسی عرصے کے دوران اس کی شرح 5.5فیصد رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر سے دسمبر 2015ء کے دوران اقتصادی شرح نمو 3.8فیصد تھی جبکہ 2014ء کے اسی عرصے میں اقتصادی نمو کی شرح 4.3فیصد رہی تھی۔ وزیر منصوبہ بندی نے بتایا کہ حکومت نے 2015-16ء کی دوسری سہہ ماہی اقتصادی شرح نمو کا ہدف 4.5فیصد جبکہ 2016ء کا ہدف 4.4فیصد رکھا ہے جس کی وجہ سیاحت کی صنعت پر عسکریت پسندوں کے حملوں اور دوسری وجوہات کے باعث معیشت کابری طرح متاثر ہونا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت 2016-17ء کے دوران اقتصادی شرح نمو کا ہدف 5.2فیصد جبکہ اگلے سالوں کیلئے 5فیصد رکھ رہی ہے اس کے علاوہ ان دونوں مالیاتی سالوں کے دوران بجٹ خسارہ بالترتیب 9.8فیصد اور 9فیصد رہنے کا امکان ہے ۔

مزید :

کامرس -