قدرتی وسائل کو ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے بروئے کار لایا جارہا ہے ،راشدہ یعقوب

قدرتی وسائل کو ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے بروئے کار لایا جارہا ہے ،راشدہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(خبر نگا)پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی نسواں راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اوران وسائل کو ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے بروئے کار لایا جارہا ہے ۔نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنا بھی وقت کی ضرورت ہے اوراس ضمن میں پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں جدید سہولتوں سے آراستہ دانش سکولز بنائے ہیں ۔ دانش سکولز میں انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں اوربچیوں کو داخلہ دیا جاتا ہے ۔یہ بچے اور بچیاں امن،تحمل اور برداشت کے علمبردار بن رہے ہیں ۔ دانش سکولز کے قیام سے انتہاء پسندی کے رجحانات کم کرنے میں مدد ملی ہے ۔دانش سکولز کا قیام قائداعظم محمد علی جناح ؒ اور علامہ محمد اقبال ؒ کے پاکستان کی جانب اہم اقدام ہے ۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ چند برس کے دوران اربوں روپے کے لاکھوں لیپ ٹاپ ہونہار طلبا و طالبات میں تقسیم کیے ہیں اسی طرح سرکاری سکولوں میں آئی ٹی لیبز قائم کی گئی ہیں۔پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈکے ذریعے کم وسیلہ مگر ذہین طلبا و طالبات کو اعلی تعلیمی اداروں میں علم کے حصول کیلئے وظائف دےئے جارہے ہیں ۔اب تک ڈیڑھ لاکھ طلبا و طالبات میں یہ وظائف تقسیم کیے جاچکے ہیں اورکئی طلبا و طالبات ڈاکٹر ز اورانجینئر زبن چکے ہیں۔یہ ہے قائد اوراقبال کا پاکستان جس کیلئے ہم جدوجہد کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس لئے حاصل کیاگیاکہ یہاں سماجی ومعاشی انصاف کی حکمرانی ہواور آج ہم اسی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں اوراس منزل کا حصول ہمارا مشن ہے