رمضان سے قبل ہی مہنگائی آسمانو ں سے باتیں کر رہی ہے،نذیر چوہان

رمضان سے قبل ہی مہنگائی آسمانو ں سے باتیں کر رہی ہے،نذیر چوہان

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نذیرچوہا ن کے کہا ہے کہ حکو مت اور انتظامیہ کی بے حسی اور مجرمانہ غفلت سے رمضان سے قبل ہی مہنگائی آسمانو ں سے باتیں کر رہی ہے پہلے ہی عوام کو لو ڈشیڈنگ کے عذاب نے جینا حرام کیا ہوا ہے اوپر سے مہنگائی نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے انتظامیہ نے منافع خوروں کو کھلی چھٹ دے رکھی ہے او ر وہ حکومت اورانتظامیہ کی ملی بھگت سے عوام کا خون چوس رہے ہیں موجودہ (ن) لیگ کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طر ح ناکام ہو چکی ہے ‘ انتظامیہ فوری طور پر منا فع خوروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے اور عوام کو زیا دہ سے زیا دہ ریلیف فراہم کرے ۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت آنے والے بجٹ میں بھی غریب عوام کو ریلیف فراہم کرے اور نئے ٹیکس لگانے سے باز رہے ‘ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور اُن کے مسائل کے حل کیلئے ریاست کی تما م وسائل بروئے کا ر لائے لیکن بد قسمتی ہمارے حکمرانو ں کو اپنی لو ٹی ہوئی دولت بچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے لہٰذا وہ عوام کی طرف اُن کی کو ئی توجہ نہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1