اسلام کی تعلیمات امن، محبت ،صبر،رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں،افتخار حسین

اسلام کی تعلیمات امن، محبت ،صبر،رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتی ...

لاہور(نمائندہ خصوصی )ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے صدر افتخار حسین نے کہا ہے کہ دین اسلام کی روشن تعلیمات امن، محبت ،صبر،رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں اور دین اسلام کا بنیادی مقصد انسانیت کی فلاح و بہبود ہے ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم ایک ایسا فلاحی ادارہ ہے جو دین اسلام کی روشن تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر رنگ،نسل،مذہبی و سیاسی وابستگی اور تمام لسانی گروہوں سے بالا تر ہو کر بلا تفریق دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کی خدمت کرنا افضل ترین عبادت ہے، دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنا یتیموں ،بیواؤں اورغریب لوگوں کی فلاح وبہبود اوران کے دکھ درد میں شامل ہوناہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کی اولین ترجیحات ہے اس مادہ پرستی کے دورمیں غریب طبقے کی بے لوث خدمت کرنا،انہیں تعلیم اورصحت کی سہولیات فراہم کرنا ہمارے منشورکا بنیادی مشن ہے ، ہم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے یتیموں ،بیوؤاں اورغریب افراد کی خدمت کرر ہے ہیں ہمارے ادارے کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت اور کلاشنکوف کلچر سمیت دیگر سماجی برائیوں سے بچاتے ہوئے معاشرے کامفید شہری بنا کر پرُ امن معاشرے کی تشکیل کو ممکن بنانے میں اپنا کرداراداکر نا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1