نواز شریف اور اُن کے درباری احتساب کے شکنجے میں پھنس چکے ہیں،اعجاز چودھری

نواز شریف اور اُن کے درباری احتساب کے شکنجے میں پھنس چکے ہیں،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستا ن تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجا ز احمد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور اُن کے درباری احتساب کے شکنجے میں پھنس چکے ہیں لیکن وہ جتنا مرضی شور مچا لیں اُنہیں لوٹ مار کا قوم کو حساب دینا ہوگا ۔ خواجہ سعد رفیق ‘پر ویز رشیداور عابد شیر علی جیسے غلام درباری نواز شریف کونہیں بچا سکتے ‘ پاکستانی قوم نواز شریف اور اُن کے درباریو ں کی اصلیت جان چکی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پاناما لیکس کے بعد نواز شریف اور اُن کے درباری سخت دباؤ میں ہیں ‘ پاناما زدہ حکمران احتسا ب سے نہیں بچ سکتے ‘ تحریک انصاف کا پانامہ لیکس پر اصولی مؤقفپر قائم ہے اور ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی ‘ نواز شریف کا سب سے پہلے احتسا ب ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف سڑکو ں پر آنے سے دریغ نہیں کر ے گی ‘ پانامہ لیکس کے بعد جعلی سرکس کے شیر چوہوں کے بَل میں گھسنے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں ‘ نواز شریف کے تنخوا ہ دار درباری احتسا ب کے خوف سے گالی گلوچ پر اترے آئے ہیں‘ بازاری زبان استعما ل کر کے یہ درباری اپنی ورزاتیں بچانے میں لگے ہوئے ہیں ‘ پانامہ لیکس کے بعد شریف خاندان اور اُن کے درباریو ں پر شرافت کا نقا ب قوم کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے ‘ پوری (ن) لیگ کے لئے عمران خان ہی کافی ہیں (ن) لیگ کے مداریوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ‘ تحریک انصاف ملک کی ترقی کا نہیں بلکہ چور لیٹرو ں کا راستہ روکنا چاہتی ہے جنہو ں نے قوم کے پیسے لوٹ کر بیرون ملک اربو ں روپے کی جائیدایں بنائی ہیں ‘ ایسے کرپٹ ‘ بد دیانت اور لیٹر ے حکمرانو ں کا تحریک انصاف کڑا احتسا ب چاہتی ہے ‘ جن حکمرانو ں نے ادارے تباہ کیے ہیں وہ کسی صورت بھی نہ تو ادارے ٹھیک کر سکتے ہیں اور نہ ہی ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر سکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ چور چور کا کبھی بھی احتساب نہیں کر سکتا ‘ موجو دہ حکمرانو ں کی تعصبانہ پالیسیو ں کی وجہ سے چھوٹے صوبو ں احساس محرومی بڑھ رہا ہے موجو دہ حکومت چھو ٹے صوبو ں کا جائز حق نہیں دے رہے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ نواز شریف اور اُن کی جماعت ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پانامہ زدہ حکمران احتساب کے خو ف سے رائے فرار اختیار کر نا چاہتے ہیں لیکن اس بار قوم اُن کی ہر چال کو ناکام بنا دے گی ‘ تحریک انصاف عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے کرپٹ ٹولے سے چھٹکارے اور فرسودنظام کے خاتمے تک تحریک انصاف چھین سے نہیں بیٹھے گی۔