کشکول توڑنے کے دعوے کرنے والوں نے قوم کے بچے بچے کو کشکول پکڑنے پر مجبور کردیا ہے،میاں ایوب

کشکول توڑنے کے دعوے کرنے والوں نے قوم کے بچے بچے کو کشکول پکڑنے پر مجبور ...

لاہور(نمائندہ خصوصی ) سابق مشیر وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ اقتدارمیں آکرآئی ایم ایف ،ورلڈبینک اورامریکا کی غلامی سے قوم کونجات دلوانے کے دعوے کر کے حکومت میں آنے والوں نے قوم کے آنے والے بچوں کو بھی گروی رکھ دیا ہے کشکول توڑنے کے دعوے کرنے والوں نے قوم کے بچے بچے کو کشکول پکڑنے پر مجبور کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں ،کسانوں کوخوشحال بنانے کی ضرورت ہے اور اندھیروں کا خاتمہ کر نے کی بھی اشد ضرورت ہے نوجوان نسل کوروزگارفراہم کرکے پاکستان کوترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کیا جا سکتا ہے لیکن اس طرف حکومت کی کوئی توجہ ہی نہیں ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1