حکومت کے تعلیم اور صحت کے معاملے میں نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں، سعدیہ سہیل

حکومت کے تعلیم اور صحت کے معاملے میں نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں، سعدیہ سہیل

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے تعلیم اور صحت کے معاملے میں نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔ پنجاب حکومت ان دونوں شعبوں میں بُری طرح ناکام نظر آتی ہے کارکنوں سے گفتگو ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے کے پی کے میں مالی سال کے بجٹ میں تعلیم اور صحت بنیادی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ مسلم لیگ کی حکومت نے بجٹ کا چوتھا حصہ سڑکوں پر مختص کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کا تعلیم اور صحت کے شعبے کو نظر انداز کرنا ملک و قوم سے بڑا ظلم ہے۔ اپنے اثاثوں میں اضافے کے لئے حکمران سڑکوں کی تعمیر پر ہی زور دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی مایوس کن کارکردگی کسی ڈھکی چھپی نہیں رہی تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بُری طرح ناکام کر دیا گیا ہے جو عوام کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہیں اسی طرح مہنگائی اور بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ باعث تشویش ہے غربت کی بڑھتی ہوئی شرح سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔ ملکی وسائل سے امراء فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ غریبوں کا مسلسل استحصال ہو رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1