قومی خود مختاری اور ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے قوم متحد ہوجائے،ریاض حسین شاہ

قومی خود مختاری اور ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے قوم متحد ہوجائے،ریاض حسین شاہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ قومی خود مختاری اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے دفاع کیلئے قوم متحد ہوجائے۔ابلیسی طاقتیں اسلام اور پاکستان کے خلاف سرگرم عمل ہے۔ہمیں اجتماعی بے حسی کا رویہ چھوڑنا ہوگا۔ امریکہ پاکستان کو غیر مستحکم کر نا چاہتا ہے۔بے یقینی ، افراتفری اور خود غرضی ملک کیلئے تباہ کن ہے۔بھارت کے جارحانہ عزائم نے پاکستان کو ایٹمی دھماکے کرنے پر مجبورکیا۔ حکومت ملک کو درپیش خطرات کے سدباب کیلئے قومی کا اعلان کرے۔ دینِ نبی کی بالا دستی کیلئے جدوجہد تیز کرنے کی ضرورت ہے۔جماعت اہلسنّت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طاغوتی طاقتیں مسلمانوں کو قر آن اور صاحب قر آن سے تعلق کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ امت مسلمہ کو قر آن سے عملی وابستگی سے عروج مل سکتا ہے۔امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہے۔حکومت ڈرون حملے کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائے۔امریکہ نے ہمیشہ دوستی کی آڑ میں پاکستان کے ساتھ دشمنی کی ہے۔امریکی سامراج کی انسانیت سوز کاروائیاں قابل مذمت ہیں۔ مسلم امہ کا اتحاد امریکی سازشوں کا بہترین توڑ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1