نوجوانوں کو فنی تعلیم کیجانب راغب کرنے کیلئے وظائف میں مزید اضافہ کیا جائے،احمد شفیق

نوجوانوں کو فنی تعلیم کیجانب راغب کرنے کیلئے وظائف میں مزید اضافہ کیا ...

لاہور( خبر نگار )کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسراحمد شفیق نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو فنی تعلیم کی طرف راغب کرنے کیلئے دئیے جانے والے وظائف کی رقم میں مزید اضافہ کیا جائے ،ہر سال دس لاکھ نوجوانوں کو ملازمتیں درکار ہوتی ہیں جنہیں حکومت کسی صورت بھی پبلک سیکٹر میں ملازمتیں مہیا نہیں کر سکتی۔ گزشتہ روز اپنے دفتر میں ’’پاکستانی نوجوانوں کا مستقبل ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سی او کوتھم احمد شفیق نے کہا کہ نوجوانوں کو بیرون ممالک درکار جدید ہنر سکھانے کیلئے مختلف ممالک سے اشتراک نا گزیز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی تھوڑی سے کاوش سے لاکھوں نوجوانوں کو گلف سمیت دیگر ممالک میں روزگار کے مواقع دلائے جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اس سلسلہ میں اپنی بھرپور کاوشیں کر رہی ہے لیکن ان اقدامات کو مزید جدت دینا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر غفلت کامظاہرہ کیا گیا تو بیروزگاری کا ایسا سیلاب آئے گا جس کے آگے بند باندھنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہو گی ۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو فنی تعلیم کی طرف راغب کرنے کیلئے دئیے جانے والے وظائف کی رقم میں اضافہ کرے ۔ نوجوانوں کو تربیت مکمل ہونے کے بعد ملازمت کے حصول میں مدد دینے کی یقین دہانی یا بغیر کسی گارنٹی کے آسان شرائط پر قرضے دینے کے لئے سکیم متعارف کرائی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1